بہار میں کورونا انفکیشن کے 81 نئے معاملے ، کل تعداد 7974

0

پٹنہ : بہار کے سولہ اضلاع میں انیس خواتین سمیت کورونا انفیکشن کے 81 نئے معاملوں کے بعد ریاست میں کل پازیٹو کی تعداد بڑھ کر 7974 ہوگئی ہے ۔صحت محکمہ نے منگل کو جاری سموار دیررات کی رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ سمستی پورمیں سب سے زیادہ 30 پازیٹیو ملے ہیں۔ اس کے بعدبانکا میں نو ، اورنگ آباد ، پٹنہ اور ویشالی میں پانچ ۔ پانچ ، لکھی سرائے ،مدھوبنی ،سیوان اور سپول میں چار۔چار،ھاگلپور میں تین ،جموئی اور مدھے پورا میں دو ۔ دو اور بھوجپور ،دربھنگہ ، جہان آباد اور سارن میں ایک ۔ ایک سمیت 81 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 19 خواتین شامل ہیں۔ اس طرح بہا رمیں کورونا کی زد میں آئے لوگوںک ی تعداد بڑھ کر 7974 ہوگئی ہے ۔
محکمہ کے مطابق متاثرین میں سے زیادہ تر دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے لوگ ہیں جنہیں اسکریننگ کے بعد بلاک سطحی قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا اور یہیں سے ان کے سیمپل کو جانچ کیلئے بھیجا گیا تھا ۔ متاثرین کے رابطے میں آئے لوگوں کو الگ کر دیا گیا ہے ۔ ہوم قرنطینہ میں رہ رہے باہر سے آئے لوگوں کا گھر ۔ گھر سروے کیاجارہاہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS