جے ڈی یو کے دفتر پر توڑ پھوڑ،نتیش کمار کو بتایا دھوکے باز

0

نئی دہلی: ملک میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف ہنگامہ آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے جے ڈی یو کے کارکنان نے بھی دہلی کے جنتر منتر پر مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے شہریت ترمیمی بل کی کاپیاں پھاڑی اور جے ڈی یو کے دفتر میں توڑ پھوڑ کر کے بل کے خلاف ناراضگی کااظہار کیا ہے۔
انتا ہی نہیں جے ڈی یو کے مظاہرین نے جے ڈی یو سربراہ اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو دھوکے باز بتایا۔ مظاہرین نے مزید کہا کہ نتیش کمار کو مسلمانوں کے نام پر ووٹ ملا لیکن جب مسلمانوں کو حمایت دینے کی بات آئی تو انہوں نے شہریت ترمیمی بل کو حمایت دے دی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS