آٹو موبائل کمپنیوں میں مستقل گراوٹ جاری

0

سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچرس (ایس آئی اے ایم) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، تمام زمروں میں گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے12.05 فیصد کمی دیکھنے کو ملی ہے، جو کہ نومبر میں  17.92 لاکھ یونٹ رہ گئی ہے۔ یہ فروخت ایک سال پہلے کی مدت میں 20.38لاکھ یونٹ تھی۔

ایس آئی اے ایم نے کہا ،  سال کے حساب سے نومبر میں گاڑیوں کی فروخت میں کمی 0.84 فیصد رہ گئی ہے۔

ایس آئی اے ایم کے ڈائریکٹر جنرل راجیش مینن نے کہا کہ دیہی علاقوں میں تیزی سے کھپت کم ہونے سے دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں منفی اثر پڑا ہے۔

اگر 2020-21 کے یونین بجٹ میں انکم ٹیکس میں چھوٹ کا اعلان کیا گیا تو اس سے بہت مدد ملے گی۔ ہم نے جی ایس ٹی میں کمی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ، فیڈریشن آف آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن (ایف اے ڈی اے) نے اپنی رپورٹ کے ذریعہ اطلاع دی تھی کہ تہوار کے سیزن میں خریداری کی وجہ سے اکتوبر میں ملک بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن میں تقریبا 4 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS