پنشن دوگنا کرنے کی تجویز، صرف سیاستدانوں کے لئے کیوں

0

نئی دہلی(اظہار الحسن،ایس این بی) : دہلی میں سابق ممبران اسمبلی کی پنشن جلد بڑھنا ممکن ہے ۔سابق ممبران اسمبلی کو ساڑھے سات ہزار کی جگہ ہر ماہ 15ہزار روپے پنشن ملے گی ،اس کے لئے مرکزی وزارت داخلہ نے منظوری دے دی ہے ۔ اگلے کچھ مہینوں میں یہ اضافہ ممکن ہے ،کیونکہ ابھی اسے دہلی اسمبلی سے منظوری دی جائے گی۔
دہلی اسمبلی اسپیکر رام نواس گوئل کا کہنا ہے کہ اس نظام کے نافذ ہونے میں ابھی پانچ سے چھ مہینے لگ سکتے ہیں ۔کیونکہ دہلی اسمبلی سے منظوری لینے سے پہلے اس تجویز کو مرکزی وزارت داخلہ کو بھیجا جائے گا ۔وہاں سے منظوری ملنے کے بعد دہلی اسمبلی میں لایا جائے گا ۔اسمبلی سے منظوری کے بعد اسے پھرسے مرکزی سرکار کے پاس بھیجا جائے گا۔ وہاں سے منظوری ملنے سے اسے منظور مانا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ یہ تجویز بھی اسی کا حصہ ہے جس کے تحت ممبران اسمبلی کی تنخواہ بڑھائی جانی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ تنخواہ بڑھنے کا عمل لمبا کردیا گیا ہے،یہ ٹھیک نہیں ہے۔اس سے پہلے مرکزی وزارت سے منظوری ملنے کے بعد اسے نافذ مانا جاتا تھا ۔
اسمبلی اسپیکر رام نواس گوئل نے بتایا کہ دہلی اسمبلی نے 2015میں ممبران اسمبلی کی تنخواہ بڑھائے جانے سے متعلق بل پاس کرکے مرکزی وزارت داخلہ کو بھیجا تھا، جس کے تحت ممبران اسمبلی کی تنخواہ 2لاکھ 10ہزار کی جانی تھی۔ مرکز نے 2017میں اسے واپس بھیجا کہ ترمیم کرکے بھیجئے،جس کے سبب ترمیم کرکے اسے پھر سے مرکزکے پاس بھیجا گیا، جس پر مرکزنے بل میں مجوزہ تنخواہ کو نہ مان کر پہلے سے طے شدہ تنخواہ میں کچھ اضافہ کرکے اپریل سے طے شدہ تنخواہ میں کچھ اضافہ کرکے اپریل 2020میں اسے دہلی اسمبلی کے پاس واپس بھیج دیا تھا ۔مگر اس وقت کورونا دور کے سبب سرکار زیادہ اقتصادی تنگی میں تھی، اس لئے اس معاملے میں ایک سال کے بعد کارروائی کی گئی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS