پرینکا کا خواتین کے خلاف جرائم کے سلسلے میں یوگی حکومت پر حملہ

0

نئی دہلی:کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش میں خواتین کے خلاف جرائم کے بڑھتے معاملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یوگی حکومت پرسخت حملہ کیا ہےاور گورنرآنندی بین پٹیل سے ان وارداتوں کو روکنے کےلئے ریاستی حکومت کو سخت قدم اٹھانے کی ہدایت دینے کی اپیل کی ہے۔
محترمہ واڈرا نے بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا،’’محترمہ گورنر صاحبہ اترپردیش میں خواتین کی حفاظت کے حالات بہت خراب ہوچکےہیں ۔لکھیم پور کی ایک لڑکی آن لائن فارم بھرنے جارہی تھی۔اس کی عصمت دری کرکے بےرحمی سے قتل کردیا گیا ۔اترپردیش میں ایسا اب روز ہورہا ہے۔امید ہے کہ عورت ہونے کے ناطے آپ اسے سنجیدگی سے سمجھیں گی اور نوٹس میں لیں گی۔‘‘
کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری ریاست میں بڑھتے جرائم کے سلسلے میں ریاستی حکومت کو مسلسل کٹگھرے میں کھڑا کررہی ہیں اور خواتین کے ساتھ ہونے والے مظالم روکنے میں حکومت کو ناکام بتاتی آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS