مالی پریشانیوں سے تنگ پرائیویٹ ٹیچر کی خودکشی

0

حیدرآباد: (یواین آئی) کورونا بحران کے دوران اسکول بند ہونے کے بعد ملازمت سے محروم ایک پرائیویٹ ٹیچر نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق، تلنگانہ کے ضلع یادادری کے ولیگونڈا منڈل کے گاؤں کنچن پلی کا 30 سالہ روی ورما ریڈی حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسکول میں ٹیچر کی حیثیت سے ملازمت کرتا تھا۔ کورونا کے سبب اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے جس سے روی ورما کی ملازمت ختم ہوگئی اور مالی مشکلات کا سامنا شروع ہوگیا۔دوسری ملازمت نہ ملنے پر روی ورما حیدرآباد سے اپنے آبائی گاؤں گذشتہ روز واپس ہوگیا اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر گھر میں ہی فین سے لٹک کر خودکشی کرلی اس۔ روی ورما کی بیوی اور ایک بیٹا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS