تلنگانہ بھر میں بے موسم بارش،فصلوں کو نقصان پہنچا

0
image:telanganatoday.com

حیدرآباد: (یواین آئی) تلنگانہ بھر میں بے موسم بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔کل شب ریاستی دارالحکومت حیدرآباد سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔شہر کے ہستناپور میں سب سے زیادہ 5.9سنٹی میٹر،ونستھلی پورم میں 5.2سنٹی میڑ،حیات نگر میں 5سنٹی میٹر،ناگول میں 4.1سنٹی میٹر،لنگوجی گوڑہ میں 3.2سنٹی میٹر،سرور نگر میں 2.2سنٹی میٹر،کاروان،قطب اللہ پور میں 2.1سنٹی میٹر،راجندرنگر، بہادرپورہ میں دو سنٹی میٹر بارش درج کی گئی۔اسی طرح آصف نگر،نریڈ میٹ میں 1.8سنٹی میٹر،بیگم پیٹ، بالانگر،شیخ پیٹ میں 1.7سنٹی میٹر،ترملگری،چارمینار،گوشہ محل،ٹولی چوکی میں 1.6سنٹی میٹربارش درج کی گئی۔ناگرکرنول، نارائن پیٹ،سنگاریڈی،راجنا سرسلہ،کریم نگر، پداپلی،کومرم بھیم آصف آباد،مُلگ، سدی پیٹ میں گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں فروخت کے لئے لائی گئی دھان گیلی ہوگئی۔اس نقصان پر کسانوں نے افسوس کااظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے نقصان کی پابجائی کی جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS