دنیا بھر میں کورونا وائرس سےاب تک 34.13 لاکھ سےزیادہ افراد ہلاک

0

واشنگٹن ، ریو ڈی جنیرو ، نئی دہلی : (یواین آئی) جان لیوا اورمہلک ترین کورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہردنیا بھر میں جاری ہے اور یہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔اس جان لیوا وبا کی وجہ سے اب تک 34.13 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک جب کہ 16.46 کروڑ سے زیادہ لوگ اس موذی وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ مجموعی تعداد 16 کروڑ 26 ہزار 458 جبکہ 34 لاکھ 13 ہزار 801 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں قدرے کمی آئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ30لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور 5 اعشاریہ آٹھ سات لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہندوستان میں 2،76،070 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 57 لاکھ 72 ہزار 440 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران تین لاکھ 69 ہزار 77 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔
اس کے بعد ملک میں اب تک 2،23،55،440 مریضوں نے کورونا وبا کو شکست دی ہے جس سے شفایابی کی شرح 86.74 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران ایکٹیو کیسز میں 96،841 کی کمی سے یہ تعداد 31 لاکھ 29 ہزار 878 رہ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3،874 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2،87،122 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں برازیل اب دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک 1.58 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 4.41 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
فرانس کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک 59.78 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 1.08 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی نے کورونا سے متاثرہ معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اس ملک میں 51.51 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اوراب تک 45،419 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ روس میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 49.08 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے 1.15 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 44.68 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.28 لاکھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں کے معاملے میں برطانیہ دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41.72 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 1.24 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جرمنی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں اسپین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد 36.27 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اوراب تک 86،908 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسپین میں اس وبا نے 36.25 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے اور 79،568 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ارجنٹائنا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 34.11 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے اب تک 72،265 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 31.61 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 82،743 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پولینڈ میں 28.59 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 72،250 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ایران نے میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایران میں کورونا وائرس سے 27.92 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اوراب تک 77،765 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
میکسیکو میں 23.87 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور موت کے معاملے میں یہ ملک دنیا میں چوتھا نمبر ہے ، جہاں اب تک لگ بھگ 2.22 لاکھ افراد اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 22.22 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے اوراب تک 50،861 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ لاطینی امریکہ ملک پیرو میں کورونا متاثرین کی تعداد 19.03 لاکھ کو عبور کر چکی ہے ، جبکہ 67،034 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انڈونیشیا میں بھی کورونا وائرس کے کیسز 17.53 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ 48،669 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ نیدرلینڈ میں اب تک 16.33 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثراور اس وبا کی وجہ سے 17،742 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 16.17 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 55،340 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 8.90 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 19،987 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایک اور پروسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا کا وبا پھیل رہا ہے جہاں 7.83 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 12،248 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی جان لیوا کورونا وائرس سے حالات انتہائی دگرگوں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS