وزیر اعظم نریندر مودی کے’خود کفیل ہندوستان مہم‘

0

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے’خود کفیل ہندوستان مہم‘کے نفاذ کے لئے مرکزی کابینہ نے مائکرو،چھوٹی اوردرمیانی صنعتوں کی تعریف تبدیل کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ مودی کی صدارت میں پیر کو یہاں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اس ضمن میں تجویز منظوری کی گئی۔اجلاس کے بعد مائیکرو،چھوٹی اور درمیانی کے وزیر صنعت نتن گڈکری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس سے چھوٹے کاروباریوں کو فائدہ ہو گا اور وہ اپنے کاروبار کی ترقی دے سکیں گے۔ چھوٹی صنعتوں  کی تعریف میں تقریبا 14 سال کے بعد تبدیلی کی گئی ہے۔ نئی تعریف کے مطابق مائیکروصنعت،مینوفیکچرنگ کا کاروبارایک کروڑ روپے، چھوٹی صنعت کاروبار 10 کروڑ روپے اوردرمیانہ کا کاروبار 20 کروڑ روپے ہوگا۔ اسی طرح سروس سیکٹرکے کاروبار کے لئے یہ حد مائکرو کے لئے پانچ کروڑ روپے،چھوٹی صنعت کے لئے 50 کروڑ روپے اور درمیانے درجے کے لئے 100 کروڑ روپے ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے یہ فیصلہ خود کفیل بھارت مہم کے تحت کیا ہے۔ اس کے بارے میں چھ کروڑ صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔ کابینہ کے اجلاس میں مہم کو مؤثر پر نافذ کرنے کا منصوبہ بھی طے کیا گیا۔کورونا وبا کے دباؤ سے نکالنے کے لئے اعلان شدہ 20 ہزار کروڑ روپے کے قرض کو بھی منظوری دی گئی۔ اس سے دو لاکھ چھوٹے کاروباریوں کو فائدہ ہو گا۔ اجلاس میں چھوٹی صنعتوں میں 50 ہزار کروڑ روپے کا حصہ  راس المال  ڈالنے کی تجویز کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS