کورونا سے نمٹنے میں کیجری وال حکومت ناکام: بدھوڑی

0

نئی دہلی: دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام ویر سنگھ بدھوڑی نے کیجری وال حکومت پر کورونا وائرس وبا سے نمٹنے میں پوری طرح ناکام رہنے کا الزام لگایا ہے۔ بدھوڑی کی قیادت میں بدرپور اسمبلی حلقہ کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان یہاں شہید بجندر سنگھ کے مجسمہ کے سامنے اکٹھے ہوئے۔ انہوں نے کیجری وال حکومت کی ناکامی، راجدھانی میں کورونا کے بڑھتے معاملے، غریبوں تک راشن پہنچانے میں دہلی حکومت کی ناکامی اور دہلی میں پانی کی زبردست قلت جیسے مسائل کے سلسلے میں جنوب۔مشرقی ضلع کلکٹر کو میمورنڈم حوالے کیا اوران سے اپیل کی کہ عام لوگوں کو آرہی پریشانیوں سے وہ دہلی حکومت کو باخبر کرائیں۔ 
اس موقع  پر میونسپل کونسلر اور سینٹرل زون کے چیئرمین کے کے شکلا، میونسپل کونسلر انامیکا، متھلیش سنگھ اور مہیش لوہیا، جنوبی دہلی ضلع او بی سی مورچہ کے صدر گگن کسانا کے علاوہ ضلع اور ڈویژن بی جے پی کے تمام عہدیدار بھی موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS