وزیراعظم مودی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بات چیت

0
وزیراعظم مودی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بات چیت۔۔۔۔۔۔ فائل فوٹو
وزیراعظم مودی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بات چیت

نئی دہلی (ایجنسیاں): وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے بات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری کے مستقبل پر بات چیت کافی خوشگوار رہی۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’X‘ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے لکھاکہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دہشت گردی، تشدد اور شہری جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ کے متاثرین کو نہ بھولیں محمد صلاح کا کرسمس کے موقع پر خصوصی پیغام

دونوں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں مغربی ایشیا کی تازہ صورتحال بالخصوص اسرائیل -حماس تنازع پر توجہ مرکوز تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS