غزہ میں جنگ کے متاثرین کو نہ بھولیں محمد صلاح کا کرسمس کے موقع پر خصوصی پیغام

0
غزہ میں جنگ کے متاثرین کو نہ بھولیں محمد صلاح کا کرسمس کے موقع پر خصوصی پیغام
غزہ میں جنگ کے متاثرین کو نہ بھولیں محمد صلاح کا کرسمس کے موقع پر خصوصی پیغام

لندن (ایجنسیاں): لیور پول کے فٹبالر محمد صلاح نے کرسمس کے موقع پر غزہ میں جنگ کے متاثرین کے لیے خصوصی پیغام شیئر کیاہے۔ محمد صلاح نے کرسمس سے ایک روز قبل پریمیر لیگ24- 2023گیم ویک میں آرسنل کے خلاف لیورپول کے لیے ایک شاندار برابری کا گول کیا اور اپنی ٹیم کو ایک مشکل کھیل سے پوائنٹ حاصل کرنے میں مدد کی۔

اب جب دنیا کرسمس کا خاص موقع منا رہی ہے، انہوں نے ایک پیغام شیئر کیا جہاں انہوں نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جنگ کے متاثرین کے دکھ کو نہ بھولیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار ہندو خاتون لڑ رہی ہیں الیکشن

انہوں نے کہا کہ اس سال کرسمس بھاری دل کے ساتھ منائیں گے کیونکہ بہت سے لوگ اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں۔ مداحوں کو صلاح کی دل کو چھونے والی پوسٹ پسند آئی اور یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS