مرمو نے پیغمبر اسلام کے یوم ولادت پر مبارکباد پیش کی

0

نئی دہلی: (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے پیغمبر اسلام محمد (ص) کے یوم پیدائش میلاد النبی کے مبارک موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔
آج ایک ٹویٹ میں محترمہ مرمو نے کہا کہ پیغمبراسلام محمد (ص) کے یوم پیدائش، میلادالنبی کے مبارک موقع پر میں تمام ہم وطنوں بالخصوص مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم سب پیغمبر (ص) کی سیرت سے تحریک لے کرباہمی ہم آہنگی کے ساتھ ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کا عزم کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS