اترکاشی لینڈ سلائیڈنگ: مزید 10 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

0

دہرادون: (یو این آئی) اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع کے ڈوکرانی بامک گلیشیئر علاقے میں جاری تلاش اور بچاؤ آپریشن کے چھٹے دن اتوار کو مزید 10 لاشیں ماتلی ہیلی پیڈ پر لائی گئیں۔
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 10 لاشوں کو نکال کر ماتلی آئی ٹی بی پی کیمپ ہیلی پیڈ پر لایا گیا۔ تمام لاشوں کی شناخت ان کے لواحقین نے کر لی ہے۔
تین دنوں میں اب تک ڈوکرانی بامک گلیشیئر سے مجموعی طور پر 21 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور خاندان کے ذریعہ ان کی شناخت کرلی گئی ہے۔ اس واقعے میں لاشوں کی شناخت کے لیے آنے والے لواحقین کا روروکربرا حال ہے۔ آج ماتلی لائی گئی لاشوں میں رکشیت بنگلور (کرناٹک)، ستیش راوت، چمبہ ٹہری گڑھوال، امت کمار شا بنگال، اتندھر دہلی، گوئل ارجن گجرات، انشل کنتھالا ہماچل پردیش، وکرم کرناٹک، شبھم سنگھ کانپور یوپی، کپل پنوار اترکاشی، نریندر سنگھ پوڑی اتراکھنڈ کی شکل میں اہل خانہ کے ذریعہ شناخت کی گئی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک روہیلہ نے بتایا کہ ماتلی لائی گئی لاشوں کا پنچنامہ اور پوسٹ مارٹم کی کارروائی کی جا رہی ہے، جس کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ریسکیو آپریشن کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ فوج، آئی ٹی بی پی، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، این آئی ایم ریسکیو اور سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
ابھی بھی ڈوکرانی بامک گلیشیئر کے علاقے میں چھ کوہ پیماؤں کی لاشیں نکالی جانی باقی ہیں اور دو ٹرینیوں کے لیے ریسکیو کا کام جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS