ڈی یو داخلہ 2022-23 :آن لائن داخلہ 16 سے شروع کرنے کی تیاری

0

کالجوں میں داخلہ کے لیے ملیں گے 4 دن/درخواست دینے کی آخری تاریخ آج
نئی دہلی (ایس این بی) : دہلی یونیورسٹی کے سیشن 2022-23 کے لیے انڈرگریجویٹ کورسز میں داخلے کے لیے ملک بھر کے طلبا کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں۔ ڈی یو 16 اکتوبر سے کالجوں میں آن لائن داخلہ کا عمل شروع کرنے جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی یو کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کالجوں میں تیسرے مرحلے کے داخلے کے عمل کے تحت پہلے راؤنڈ میں سیٹوں کی الاٹمنٹ کے ساتھ داخلے شروع کیے جائیں گے۔ داخلوں کے پہلے راؤنڈ کے تحت 16 اکتوبر کو سیٹوں کی الاٹمنٹ کی جائے گی اور اسی دن سے داخلے شروع ہو جائیں گے۔ ڈی یو ذرائع کے مطابق طلباکو کالجوں میں آن لائن داخلے کے لیے 4 دن کا وقت دیا جائے گا۔ڈی یو میں داخلے کے عمل کے تحت درخواست کا عمل پیر کو ختم ہونے جا رہا ہے۔ اس کے بعد کالجوں میں تیسرے راؤنڈ کے داخلے کا عمل شروع ہونا ہے۔ ملک بھر کے طلبااس عمل کا انتظار کر رہے ہیں۔ ڈی یوسے ملحق کالجوں میں درخواست اور کالج اور کورسز کو اپلائی کرنے اور آپشن دینے کا عمل 10 اکتوبر یعنی پیر کو ختم ہو رہا ہے۔ اس کے بعد ڈی یو11تاریخ کو ایک نقلی میرٹ لسٹ نکالے گی۔ اس میں کورس سطح پر طلبا کی رینکنگ ہوگی۔ اس سے طلبا کو پتہ چل سکے گا کہ اس کے رینک کے حساب سے کتنے طلبا ہیں اور وہ کس رینک کے ہیں۔ ڈی یو نے اس سال اپنے داخلے کا عمل 3مرحلوں میں شروع کیا ہے۔ پہلے اور دوسرے مرحلے کے عمل میں درخواست کا عمل شامل ہے۔ داخلے کے تیسرے مرحلے میں سیٹوں کی الاٹمنٹ راؤنڈ کے حساب سے کی جائے گی۔ لہٰذا اب پہلا دور 16 اکتوبر سے شروع کیا جائے گا۔ پہلے راؤنڈ میں سیٹوں کی الاٹمنٹ کے ساتھ کالج طلبا کی درخواست اور دستاویزات کی تصدیق کے بعد طلبا کو ایک سیٹ پیش کرے گا۔ طالب علم کو یہ نشست قبول کرنی ہوگی۔ اسے قبول کرنے کے بعدطلباکو فیس ادا کرنی ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سال ڈی یو میں 79 کورسز کی 70 ہزار سیٹوں پر داخلہ کا عمل ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS