پاکستان:صدر علوی نے تین مرکزی وزراء کو حلف دلایا

0

اسلام آباد، (یو این آئی) : صدر پاکستان عارف علوی نے جمعہ کو ایوان صدر میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں تین نئے مرکزی وزراء اور ایک وزیر مملکت کو حلف دلایا۔جن تین مرکزی وزراء نے آج حلف اٹھایا ان میں مسلم لیگ ق کے چودھری سالک حسین، مسلم لیگ ن کے جاوید لطیف اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی) کے آغا حسن بلوچ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ بی این پی-منگل کے محمد ہاشم نوتزئی نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔قبل ازیں منگل کو مسٹر علوی کے بجائے سینیٹ کے صدر صادق سنجرانی نے کابینہ کے اراکین سے حلف دلایاتھا۔ مسٹر علوی نے اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے مسٹر سنجرانی نے وزراء کو حلف دلایا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS