بھیک مانگنے کی روک تھام کے حوالے سے بیداری کے لیے پوسٹر لگائے گئے

0

ادے پور: (یو این آئی) راجستھان کے ادے پور میں بچوں کے تحفظ اور بچوں کے بھیک مانگنے سے بچاؤ کے لیے عوامی بیداری کے لیے شہر کے اہم مقامات پر پوسٹر اور فلیکس وغیرہ چسپاں کیے گئے۔ انسانی اسمگلنگ کے انسداد کے سیل ادے پور کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر گووند سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں بچوں کی بھیک مانگنے کی روک تھام کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے یونیسیف کے تعاون سے تیار کیے گئے پوسٹر شہر کے اہم مقامات فتح ساگر پال، دہلی گیٹ سورج پول، ادیاپول، گلاب باغ اور سکھاڈیا سرکل پر چسپاں کئے گئے ہیں۔
ضلع پولیس کے سپرنٹنڈنٹ منوج کمار کی ہدایت پر محکمہ پولیس کے ذریعہ رینج کی سطح پر چلائے جارہے کمیونٹی پولیسنگ ٹو بلڈ اویئرنیس اینڈ ٹرسٹ پروگرام کے تحت تیار کردہ تشہیری مواد کو ضلع کے ٹورسٹ پولیس اسٹیشن کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر بھیجا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS