پاپولر فرنٹ آف انڈیا نےامن و یکجہتی کی اپیل کی

0

بابری مسجدمعاملے میں ملی تنظیموں کے ذریعہ مشورے سامنے آنے لگے ہیں۔ واضح رہے کہ بہت جلد بابری مسجد معاملے پر فیصلہ آنے والا ہے۔
اس ضمن میں پاپولر فرنٹ کی اپیل

پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے امن وسکون قائم رکھنے کی تلقین دی ہے۔
فرنٹ کے چیئرمین ای ابوبکر نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے، تمام شہریوں اور جماعتوں سے بابری مسجد مقدمے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد امن و شانتی قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے عدالت پر یقین رکھنے کی بھی تاکید کی اور یہ امید جتائی کہ فیصلہ حقائق اور ثبوتوں کی بنیاد پر ہوگا۔
دہائیوں پرانے اس مقدمے میں جس نے کئی طریقوں سے سماج کے تانے بانے کو نقصان پہنچایا ہے، ملک کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS