غالب انسٹی ٹیوٹ میں سوزو سلام اور مرثیہ کی پروقار نشست

0

    غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام مرزا دبیر شخص اور شعری کائنات‘ کے موضوع پرمنعقد ہونے والے دو روزہ سمینار کے موقع پر ’تحت اور لحن کی ایک شمام سوز،مرثیہ اور سلام کے نام کے عنوان سے ایک نہایت ہی پروقار نشست کاانعقاد کیاگیا۔

 اس نشست میں غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر سید رضاحیدر کہا کہ خصوصاً اردو مرثیہ نے اردو ادب کو جو وقار عطاکیا اُس پر ہم جتنا بھی فخر کریں کم ہیں، اس موقع پرممتاز نقاد اور لکھنو یونیورسٹی شعبہ اردو کے سابق صدر اورانسٹی ٹیوٹ آف پرشین ریسرچ سے وابستہ فارسی کی اہم اسکالر پروفیسر آذر می دُخت صفوی نے سوز،سلام اور مرثیہ کی ثقافتی اہمیت و افادیت پر گفتگو کی۔

 امروہہ سے تشریف لائے بین الاقوامی شہرت کے مالک سوز خاں سید حسن امام حسن اور اُن کے ہمنوا نے سوز کے اشعار پڑھ کر پورے ماحول کو نہایت ہی پرنور بنایا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS