حکومت معذوروں کی فلاح و بہبود کے تئیں پابند ہے: گہلوت

0

نئی دہلی: سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت نے معذوروں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے پابند عہد ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 وبا کے دوران ان لوگوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ گہلوت نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے معذوروں کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت معذوروں کے لیے خصوصی انتظام کر رہی ہے تاکہ انہیں وبا کے دوران ممکنہ پریشانیوں سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے سبب سماج میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ رفاہی منصوبوں کا فائدہ معذوروں کو بلا رکاوٹ ملتا رہے۔ وبا کی روک تھام کے طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے معذوروں کے لیے معاون مشین و آلات کی مفت تقسیم کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ دیر شام منعقد اس پروگرام میں وزارت میں سکریٹری شکنتلا ڈی میگلِن، جوائنٹ سکریٹری پربودھ سیٹھ، اور ایلِمکو صدر اور جنرل مینیجر ڈی آر سرین نے حصہ لیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS