ہاکی انڈیا نے کوچ رجسٹریشن کے لئے درخواست کا عمل شروع  کیا

0

نئی دہلی : ہاکی انڈیا نے ملک بھر کے تمام کوچوں اور تکنیکی افسران کئ لئے درخواست  اور رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا آج اعلان کیا۔ ہاکی انڈیا نے ایک بیان میں بتایا کہ کوچ یا تکنیکی افسر کے طور پر اپنی متعلقہ ہاکی انڈیا ممبر یونٹ میں رجسٹریشن کروانے کے لئے امیدواروں کو میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک لنک مہیا کرائے جائے گا ۔ ایک مرتبہ امیدوار درخواست جمع کرتا ہے پھر اسے متعلقہ ہالی انڈیا رجسٹریشن ممبر یونٹ کی منظوری لینی ضروری ہوگی۔ ہاکی انڈیا کو ممبر یونٹ کی منظوری کے بعد امیدوار کو کوچ یا تکنیکی افسر کے رجسٹریشن سے پہلے ہاکی انڈیا کی آخری منظوری کی ضرورت ہوگی۔ 
ہاکی انڈیا کے کوچ محمد مشتاق نے کہا کہ کوچ اور تکنیک افسران کے لئے درخواست اور رجسٹریشن کے لئے اس عمل کی شروعات  کرنے پر تعریف کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS