بہار کے سابق وزیر رام لکھن مہتو کا انتقال

0

سمستی پور:بہار میں ضلع سمستی پور کے دل سنگھ سرائے رکن اسمبلی اور سابق وزیر رام لکھن مہتو کا پٹنہ کے ایئرپورٹ کمپلکس میں انتقال ہوگیا۔ وہ تقریباً 74برس کے تھے۔ بہار میں حکمراں جماعت جنتادل (یونائیٹڈ) کے سینئر لیڈر مہتو گزشتہ ایک برس سے کینسر سے متاثر تھے، اور کل رات دہلی سے واپسی کے دوران پٹنہ ایئرپورٹ پر ان کا انتقال ہوگیا۔ پہلی بار 1995میں سمستی پور ضلع کے دلسنگھ سرائے اسمبلی حلقہ سے راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے مہتو 1996میں لالو کابینہ میں بہار کے فوڈ اینڈ سپلائی کے وزیربنائے گئے تھے۔ اس کے بعد وہ 2005میں بھی وہ دوسری بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔
آنجہانی مہتو کے بیٹے پرشانت پنکج نے بتایا کہ آج ان کا جسد خاکی پٹنہ آبائی گاؤں سمستی پور ضلع کے دلسنگھ سرائے کے رام پور جلال پور لایا جائے گا، آخری درشن کے بعد بیگو سرائے ضلع کے سمریا گھاٹ لایاجائے گا۔ سمریا گھاٹ پر ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS