پی ایم مودی کے خطاب میں کورونا سے وابستہ اہم مسئلے غائب: یچوری

0

نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا – مارکسی (سی پی آئی-ایم) نے وزیر اعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس 
خطاب میں انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق اہم مسئلوں کے بارے میں بات نہیں کی۔ 20 لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکیج کے بارے میں کوئی 
انکشاف نہیں ہوا ہے۔ یچوری نے منگل کی شب پی ایم مودی کے خطاب پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ وہ ملک 
کے غریب مزدوروں کے لئے کیا ٹھوس منصوبے رکھتے ہیں جو ہر روز سڑکوں پر چل رہے ہیں۔ اپنے گھروں کو لوٹنے والوں کے مفت کرائے سے ریل گاڑی کے 
ذریعہ اپنے گھروں کو پہنچانے کے بارے میں انہوں نے ایک لفظ بھی نہیں کہا اور نہ ہی بھوک سے پریشان افراد کے راشن پانی کے بارے میں انہوں نے کچھ کہا۔
 سی پی آئی (ایم) کے رہنما نے کہا کہ مودی نے اپنے اقتصادی پیکیج میں وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے پہلے ہی اعلان کردہ دیگر پیکیجز اور 
مالی امداد کو بھی شامل کیا ہے ، لہذا اس پیکیج کی تفصیلی وضاحت دستیاب ہونے تک کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کوچاہئے تھا کہ غریبوں 
اور مزدوروں کو مفت اناج فراہم کرے تاکہ وہ بھوکے نہ مریں، لیکن ان کے خطاب میں ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ یچوری نے کہا کہ ملک کے عوام ان سے امید 
کر رہے ہیں کہ وہ کسی ایسی چیز کا اعلان کریں جس میں کچھ ٹھوس چیزیں ہوں گی۔ انہوں نے ایک خود انحصار ہندوستان کی بات کی جو ہمارے آئین کے بنیادی 
اصولوں میں شامل ہے۔ ہم نے اتنے برسوں سے جو آگے بڑھ رہے ہیں،اس میں خود انحصار ہونے کی بات بھی شامل ہے اس لئے پی ایم مودی نے جو بات کہی ہے، 
اس میں نیا کیا ہے۔؟
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS