کانپور دیہات: سڑک حادثے میں 3مزدوروں کی موت،30سے زائد زخمی

0

کانپور: اترپردیش کے کانپور دیہات کے اکرپور علاقے میں بدھ کو مزدوروں سے بھری ایک ڈی سی ایم سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس 
میں تین مزدوروں کی موت ہوگئی،  جبکہ 30سے زیادہ مزدور زخمی ہوگئے۔ 
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ریاست گجرات کے احمدآباد سے مہاجر مزدور ایک ڈی سی ایم میں بیٹھ کر بلرامپور جارہے تھے۔ اس درمیان ڈی سی ایم نے 
کانپور-جھانسی نیشنل ہائی وے پر لال پور چوکی کے نزدیک سڑک پر کھڑے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر ماردی۔ 
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں تین مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 30سے زیادہ مزدور زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل 
کرایا گیا ہے جہاں سے چھ کی حالت نازک ہوتا دیکھ انہیں کانپور کے لئے ریفر کردیا گیا ہے۔ 
وہیں ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر سخت رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سبھی زخمیوں کو بہتر علاج دستیاب کرانے کے احکامات 
جاری کئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS