پولیس نے ٹی آرایس لیڈروں کے مکانات کی تلاشی لی

0

 حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے حلقہ دوباک کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں پولیس نے حکمران جماعت ٹی آرایس کے لیڈروں کے مکانات کی تلاشی لی۔ دوباک ضلع پریشد،ایم پی پی، مارکٹ کمیٹی صدرنشین سمیت ایک ہی ساتھ 8لیڈروں کے مکانات کی تلاشی لی گئی۔ بعد ازاں پولیس نے کہا کہ اس تلاشی مہم کے دوران کوئی بھی رقم ہاتھ نہیں لگی۔اس ضمنی انتخاب میں بھاری نقد رقم کی معاملت کی اطلاعات کے پیش نظر مختلف جماعتوں کے لیڈروں،ان کے حامیوں کے مکانات کی تلاشی لی گئی۔اسی کے حصہ کے طورپر آج ٹی آرایس کے لیڈروں کے مکانات کی تلاشی لی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS