وزیراعظم نے نکہت زرین کو طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی

0

نئی دہلی(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین کی ویمنزورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پر نکہت زرین کو مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے کانسے کا تمغہ جیتنے پر منیشا مون اور پروین ہڈا کو بھی مبارکباد دی۔ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہاکہ ہمارے باکسروں نے ہمیں فخرکرنے کا موقع دیا ہے


! خواتین کی عالمی باکسنگ چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پر نکہت زرین کو مبارکباد۔ میں اسی چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لئے منیشا مون اور پروین ہڈا کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS