وارم اپ میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑی کورونا سے متاثر

0

لندن(یو این آئی) انگلینڈ کے دورے پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے گئے نیوزی لینڈ کے 3 اراکین کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔ جمعہ کی صبح تیزگیندباز بلیئر ٹکنر، بلے باز ہینری نکولس اور بولنگ کوچ شین جورگنسن ریپیڈ اینٹیجن ٹیسٹ میں کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد تینوں اراکین کو پانچ دن کی تنہائی میں بھیج دیا گیا ہے ۔ یہ سب اس وقت ہوٹل کے کمروں میں تنہائی گزار رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا ریلیز میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ متاثرہ پائے جانے والے تین ممبران کے علاوہ تمام ممبران کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے ۔ ساتھ ہی سسیکس کے خلاف 20 مئی سے 23 مئی تک کھیلا جانے والا وارم اپ میچ بھی متاثر نہیں ہوگا۔نکولس نے 46 ٹیسٹ میچوں میں 40.38 کی اوسط سے آٹھ ٹیسٹ سنچریاں بنائیں، نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر کا ایک اہم حصہ ہیں۔ فاسٹ بولر ٹکنر نے ابھی تک نیوزی لینڈ کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو نہیں کیا۔ اگرچہ وہ دو ون ڈے اور آٹھ ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ بولنگ کوچ جورگنسن 2016 سے نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ ہیں، ان کی موجودہ مدت 2022 میں ختم ہو رہی ہے ۔ اس سے قبل وہ 2008 سے 2010 تک نیوزی لینڈ کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔سسیکس کے خلاف کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ کا ایف سی سی الیون کے خلاف 26 مئی کو وارم اپ میچ بھی ہے ۔ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 2 جون سے ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 10 جون سے ناٹنگھم میں شروع ہوگا۔ ساتھ ہی سیریز کا آخری میچ 23 جون کو ہیڈنگلے میں شروع ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS