کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے معاشرتی نظم وضبط ضروری: وزیراعظم مودی

0

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے عوامی مقامات پر معاشرتی نظم وضبط پر عمل زور دیتے ہوئے آج کہاکہ کورونا وبا کے انفیکشن کے پھیلاو کو روکنا نہایت ضروری ہے۔
مودی نے یہاں ایک میٹنگ میں کورونا وبا سے پیدا صورتحال کے جائزہ کے دوران یہ بات کہی۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ، صحت اورخاندانی فلاح وبہبود کے وزیر ڈاکٹرہرش وردھن، نیتی آیوگ کے رکن، کابینہ سکریٹری اور حکومت ہند کے کئی سینئر افسران نے حصہ لیا۔
وزیراعظم نے ملک کے مختلف حصوں میں کووڈ۔19وبا کی صورتحال اور مختلف ریاستوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ہمیں یقینی طورپر ذاتی صفائی ستھرائی اور عوامی مقامات پر معاشرتی نظم وضبط پر عمل کرنے کی ضرورت کو دوہرانا چاہئے۔ کووڈ کے بارے میں بیداری کی وسیع پیمانہ پرتشہیر کی جانی چاہئے اور انفیکشن کے پھیلاو کو روکنے پرمسلسل زور دیا جانا چاہئے۔ اس سلسلہ میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
وزیراعظم نے دہلی میں وبا کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مرکز، ریاست اور مقامی حکام کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ تمام این سی آر خطہ میں کووڈ۔19وبا کو کنٹرول کرنے میں دیگر ریاستی حکومتوں کو بھی اسی طرح کے نظریہ پر عمل کرنق چاہئے۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS