نئی دہلی :سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر انتخابی نشان کی جگہ امیدوار کی رنگین تصویر،نام اور تعلیمی اہلیت درج کرنے سے متعلق عرضی پر فی الحال کوئی نوٹس جاری کرنے سے جمعہ کو انکار کردیا اور عرضی کو حکومت کے قانونی افسروں کو سونپے جانے کے عرضی گزاروں کو ہدایت دی۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ،جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی راماسبرامنین کی بینچ نے عرضی گزار بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اشونی اپادھیائے کو کہا کہ وہ اٹارنی جنرل کو عرضی کی کاپی سونپیں ۔عدالت نے کہا کہ وہ اس مرحلے میں نوٹس جاری نہیں کر سکتی۔بینچ نے سماعت شروع ہوتے ہی مسٹر اپادھیائے کی جانب سے پیش سینئر وکیل وکاس سنگھ سے کہا کہ موجودہ عمل کی وجہ سے کیا دقت آرہی ہے ۔؟اس پر مسٹر سنگھ نے کہا کہ امیدوار کی اہمیت،اس کی مقبولیت وغیرہ ای وی ایم میں نہیں دکھتی ۔جسٹس بوبڈے نے اس کے بعد کہاکہ ہم اس مرحلے میں نوٹس جاری نہیں کررہے ہیں۔ آپ اٹارنی جنرل کو عرضی کی ایک کاپی سونپیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS