ہندوستانی مکے باز بوسفورس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل
نئی دہلی :ہندوستان کی نوجوان خاتون باکسر نکہت زرین نے ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔ انہوں نے استنبول میں جاری بوسفورس باکسنگ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میںجگہ پکی کرلی ہے۔ 51 کیلوگرام وزن کے زمرے کے کوارٹر فائنل میچ میں 24 سالہ نکہت نے دو بار کی عالمی چمپئن قازقستان کی کھلاڑی کو شکست دی۔ اس سے قبل انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں 2019 کی عالمی چمپئن روسی باکسر کو 5-0سے شکستدی تھی۔نکہت نے کوارٹر فائنل میں قازق حریف ناظم کو 4-1 کے فرق سے شکست دی۔ ناظم نے 2014 اور 2016 کے عالمی چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی باکسر نے ٹورنامنٹ میں کم از کم کانسی کے تمغہ پکی کرلی ہے۔ سیمی فائنل میں زرین کا مقابلہ 2019 کے عالمی چمپئن چاندی کا تمغہ جیتنے والی ترکی کے بوزنز چکیروگلو سے ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS