دانش صدیقی کے اہل خانہ کی طالبان کے خلاف آئی سی سی میں شکایت

0

نئی دہلی (پی ٹی آئی) : پلتزر ایوارڈ یافتہ فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کے قتل کی جانچ کیلئے اس کے اہل خانہ نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) میں شکایت درج کرائی ہے۔ دانش صدیقی کے کنبہ کے وکیل اوی سنگھ نے منگل کو کہاکہ صحافی کے قتل کیلئے ذمہ دار طالبان کے اعلیٰ سطحی کمانڈروں پر قانونی کارروائی کے مقصد سے شکایت درج کرائی گئی ہے۔ گزشتہ سال 16جولائی کو صدیقی (38سال) افغانستان کے قندھار شہر کے اسپین بولدک ضلع میں افغان فوجیوں اور طالبان کے درمیان جنگ کو کور کررہے تھے، جب ان کا قتل کردیاگیاتھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS