سونیا،راہل، انوراگ،کپل ودیگر کوپھر نوٹس

0

دہلی فساد معاملہ میں عدالت کا2 دنوں میں فیس جمع کرنے کا حکم
نئی دہلی (ایس این بی) دہلی ہائی کورٹ نے ایف آئی آر درج کرنے کے عمل میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کو فریق بنانے سے متعلق عرضی پر سماعت کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر،کپل مشرا، پرویش ورما، کانگریس لیڈروں سونیا گاندھی ،راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا ، عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سمیت دیگر پارٹیوں کے لیڈروں و منگل کو پھرسے نوٹس جاری کئے ہیں۔ عدالت میں داخل عرضی میں درخواست دی گئی ہے کہ سی اے اے کے خلاف فروری 2020میں ہوئے مظاہروں کے بعد ہوئے فسادات میں مبینہ طور سے نفرت آمیز تقاریر کرنے سے متعلق ان لیڈروں کی جانچ کی جائے ۔جسٹس سدھارتھ مردگل اور جسٹس رجنیش بھٹناگر کی بنچ نے یہ دیکھنے کے بعد عرضی گزاروں کے ذریعہ فیس جمع نہیں کئے جانے کے سبب عدالت کے ذریعہ 28فروری کو جاری پچھلے نوٹس لیڈروں تک نہیں پہنچ سکے ہیں، اس نے آج پھر نوٹس جاری کئے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS