فلپائن کی ہندوستانی مسافروں کے پر سفر پابندی کی معیاد 31 اگست تک

0
reuters.com

منیلا: (یو این آئی) فلپائن نے کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر ہندوستان اور 9 دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے سفر پابندیوں کی معیاد میں 31 اگست تک اضافہ کردیا ہے۔صدر جے ترجمان ہیری روک نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
فلپائن نے ہندوستان کے علاوہ جن ممالک پر سفرکی پابندی نافذ کی ہے،ان میں تھائی لینڈ،انڈونیشیا،پاکستان،نیپال،بنگلہ دیش، سری لنکا،عمان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ وہیں وطن واپسی کے پروگرام کے تحت دیگر ممالک میں کام کرنے والے اپنے ملازمین کو وطن واپس لوٹنے کی اجازت دی گئی ہے،لیکن یہاں آنے پر ان کے لئے 14 دنوں کا کوارنٹائن لازمی ہوگا۔ فلپائن میں اب تک کورونا انفیکشن کے 10.7 لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں وہیں 29539 لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ ان میں ڈیلتا ویریئنٹ کے 627 معاملے ہیں اور اس کے انفیکشن سے 11 لوگوں کی موت ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS