دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر

0
qz.com

نئی دہلی: (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر جانے کے باوجود ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.55 فیصد اضافے کے ساتھ 101.72 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.24 فیصد اضافے کے ساتھ 97.82 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی ایل ) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور بالترتیب 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاست سے دوسرے ریاستوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-
شہر …………پیٹرول…………ڈیزل
…………………… (روپے فی لیٹر)
دہلی………….96.72..89.62
ممبئی ………….106.31……..94.27
کولکتہ ……106.03..92.76
چنئی …………… 102.63………94.24

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS