ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر

0

نئی دہلی: (یو این آئی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے گرنے کے باوجود اتوار کو گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 86.15 ڈالر فی بیرل تھی اور یو ایس کروڈ بھی 4.86 فیصد کم ہوکر 79.43 ڈالر فی بیرل پر تھا۔
گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ملک میں گزشتہ چار ماہ سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر…………پیٹرول…………ڈیزل……………. (روپے فی لیٹر)
دہلی………….96.72..89.62
ممبئی ……………106.31..94.27
کولکتہ ……106.03……….92.76
چنئی……………….102.63..94.24

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS