پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

0

نئی دہلی:پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 6 دنوں تک کم ہونے کے بعد آج مستحکم رہیں۔ ملک کی بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 74.82 روپے لیٹر پر مستحکم رہی، جو 28دسمبر 2019کے بعد سب سے نچلی سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 68.05روپے فی لیٹر پر رہی۔ یہ یکم جنوری کے بعد سب سے نچلی سطح ہے۔ گزشتہ6دنوں میں پٹرول 88پیسے اور ڈیزل 1.01روپے سستا ہوا تھا۔ کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 77.42روپے، 80.42روپے اور 77.73روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ ڈیزل کی قیمت کولکتہ میں 70.41روپے، ممبئی میں 71.35روپے اور چنئی میں 71.91روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS