چین میں كوروناوائرس کی زد میں مرنے والوں کی تعداد نو ہوگئی

    0

    بیجنگ: چین میں نئے كوروناوائرس کی زد میں آکر مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر نو ہو گئی ہے، جبکہ اس وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد کے 440  یؤہوگئی  ہے۔
    چین کے نیشنل ہیلتھ  کمیشن کے نائب صدر لی بن نے بدھ کو نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک چین میں نئے كوروناوائرس کے 440 معاملات کی تصدیق کی جا چکی ہے اور اس کے انفیکشن سے نو افراد کی موت ہو گئی ہے۔
    اس سے  قبل  بدھ کو چین کی نیشنل ہیلتھ  کمیشن نے کہا تھا کہ كوروناوائرس کے  324 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔
    ادھر،عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) نے اس ہفتہ کی اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں نئے كوروناوائرس کے انفیکشن کے 282 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے, جن میں سے 278 کیس چین کے ہیں اور وہاں اس انفیکشن سے چھ افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔ كوروناوائرس کی وجہ ہونے والے نمونیہ کے معاملے تھائی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا اور امریکہ میں پائے گئے ہیں۔ چین کے صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس وائرس کا انفیکشن ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیلتا ہے۔ امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ ) نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ وہ ایک ویکسین تیار کرنے پر کام کر رہا ہے جو نئے كورونوائرس کے انفیکشن کا علاج کر سکتا ہے۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS