پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 10 ویں دن بھی مستحکم رہیں

0

نئی دہلی: (یواین آئی) پٹرول ڈیزل کی قیمتیں اتوار کو 10ویں دن بھی مستحکم رہیں۔
ملک کی سب سے بڑی تیل کی مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول آج 90.40 روپے اور ڈیزل 80.73 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا. پندرہ دنوں کے بعد تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے انہیں 15 اپریل کو ان میں تخفیف کی تھی۔اس کے بعد سے دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے.
ممبئی، چنئی اور کولکتہ میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بھی مستحکم رہیں.
پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اوراس کی بنیاد پر ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔
ملک کے چار میٹروشہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔

شہر کا نام – پٹرول روپے / ڈیزل روپے فی لیٹر

دہلی —– 90.40 —— 80.73.
ممبئی —— 96.83 —— 87.81.
چنئی —— 92.43 —— 85.75.
کولکتہ —- 90.62 —– 83.61.

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS