ہنودستان میں پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام برقرار

0
Image: India Tv News

نئی دہلی: (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس سے قبل جمعرات کو ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 99.94 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 91.87 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔
دیگر شہروں میں بھی ان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 93.68 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 84.61 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔
گزشتہ 04 مئی سے اب تک 14 دنوں تک دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ان کی قیمتوں میں 11 دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 3.28 روپے اور ڈیزل میں 3.88 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
چنئی اور کولکتہ میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 95.28 اور 93.72 روپے فی لیٹر رہی۔ چینئی میں ڈیزل کی قیمت 89.39 روپے اور کولکتہ میں 87.46 روپے فی لیٹر برقرار رہی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ، ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل رہیں۔
شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈیزل
دہلی ——— 93.68 ——84.61
ممبئی ———99.94 —— 91.87
چنئی ——— 95.28 ——89.39
کولکتہ ——— 93.72 —— 87.46

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS