افغان فورسز خود ہی اپنی سکیورٹی سنبھال سکتی ہیں:ناٹو

0
image:TRT World

بروسیلز: (یواین آئی) نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن یعنی ناٹو کے سکریٹری جنرل زینس اشٹالٹن برگ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی فورسز اب اتنی مضبوط ہوچکی ہیں کہ سکیورٹی کی ذمہ داریاں وہ اکیلے ہی سنبھال سکتی ہیں۔
اشٹالٹن برگ نے ایک خبر رساں ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ناٹو نے تقریباً دو عشروں تک افغانستان میں سکیورٹی فراہم کی ہے لیکن اب وہاں کی حکومت اور سکیورٹی فورسز بین الاقوامی فورسز کی مدد کے بغیر ہی اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکتی ہیں۔
امریکہ اور ناٹو افواج نے افغانستان سے واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں لیکن ملک میں تشدد کے واقعات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ اس بارے میں اشٹالٹن برگ کا کہنا تھا کہ ناٹو ممالک افغانستان کی وزارتوں کو صلاح و مشورے اور سکیورٹی فورسز کی مالی معاونت جاری رکھیں گے۔ اس کے علاوہ کابل حکومت اور طالبان کے درمیان ’سست رفتاری سے آگے بڑھنے والے‘مذاکرات کی بھی حمایت کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS