ہندوستان میں 45 دن کے بعد کورونا کے یومیہ کیسز 2 لاکھ سےنیچے

0

نئی دہلی: ( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے نئے کیسز 45 دن کے بعد کم ہوکر دو لاکھ سے رہ گئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کے ایک لاکھ 86 ہزار 364 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ، 14 اپریل کو ملک میں کورونا کے 1،84،372 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
اس دوران دو لاکھ 59 ہزار 459 مریضوں نے شفایابی حاصل کی جس کی شرح 90.34 فیصد تک پہنچ گئی۔
دریں اثنا جمعرات کو 29 لاکھ 19 ہزار 699 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی ۔ ملک میں اب تک 20 کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار 660 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1،86،364 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ملک میں متاثر ین کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 75 لاکھ 55 ہزار 457 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران دو لاکھ 59 ہزار 459 مریض صحت مند ہو ئے جس سے ملک میں شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 48 لاکھ 93 ہزار 410 ہوگئی۔ ایکٹو کیسز 76،755 سے گھٹ کر23 لاکھ 43 ہزار 152 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 3660 مریض اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے جس سے ہلاک شدگان کی کل تعداد بڑھ کر 3،18،895 ہوگئی ہے۔
ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح گھٹ کر 8.50 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.16 فیصد ہے۔
ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرمیں ایکٹیو کیسز کی تعداد 13،981 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 3،03،752 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 34،370 مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 52،76،203 جبکہ 884 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 92،225 ہوگئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 6،554 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 2،42،356 رہ گئی اور کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 30،539 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 21،98،135 ہوگئی ، جبکہ اموات کی تعداد181سے بڑھ کر 8063 ہوگئی ۔
ریاست کرناٹک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 7،721 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 40،2،224 رہ گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 476 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27،405 ہوچکی ہے۔ ریاست میں اب تک 20،94،369 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔
جان لیوا کورونا وائرس کے کیسز قومی دارالحکومت دہلی میں 2،770 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 16،378 رہ گئی ہے۔ اس جان لیوا وبا سے اموات کی تعداد117سے بڑھ کر مجموعی تعداد 23،812 ہوگئی ہے جبکہ اب تک قومی راجدھانی میں 13،82،359 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 365 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 38،267 رہ گئی ہے ، جبکہ اب تک 3،207 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں اس ریاست میں اب تک 5،26،043 افراد اس جان لیواوبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 5،322 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 1،86،782 رہ گئی ہے۔ ریاست میں جان لیوا کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 14،46،244جبکہ 10،531 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2،824 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 3،13،048 ہوگئی ہے اوراب تک 474 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 22،289 اور اسی کے ساتھ ہی 16،43،284 مریض کورونا وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4001 ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے اوراب یہ گھٹ کر 58،270 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 19،899 متاثرہ افراد کی موت اور 16،05،696 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
ریاست چھتیس گڑھ میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 4،060 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 49،420 رہ گئی۔ وہیں اس ریاست میں اب تک 9،00،100 افراد شفایاب جبکہ 69 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 12،848 ہوگئی ہے۔
ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 4،938 سے گھٹ مجموعی تعداد 38،327 رہ گئی ہے اور اب تک 5،276،203 افراد صحت مند جبکہ اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 92225 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2،318 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 48،231 رہ گئی ہے اور جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں مریضوں کی تعداد 4،93،854 جبکہ 14،004 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 6،466 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 49،082 ہوچکی ہے اور اب تک 9،734 افراد ہلاک اور اسی کے ساتھ ہی ریاست میں 7،42،050 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست ہریانہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3،455 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 28،189 ہوگئی ہے۔ ریاست میں وبا کی وجہ سے 7،939 افراد ہلاک اور اب تک 7،13،934 افراد اس جان لیوا کورونا وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
ریاست مغربی بنگال میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز6،223 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 1،17،154 رہ گئی ہے اور 14،975 افراد اس جان لیوا وبا کی وجہ سے ہلاک اور ریاست میں اب تک 11،99،120 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
ریاست بہارمیں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2545 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 28،448 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 4943 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک جبکہ 6،67،506 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
ابھی تک ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ19‘ سے ریاست راجستھان میں 8103 ، اتراکھنڈ میں 6201 ، جھارکھنڈ میں 4926 ،جموں و کشمیر میں 3739، آسام میں 3088 ، ہماچل پردیش میں 2992 ، اڈیشہ میں 2618 ، گوا میں 2538 ، پڈوچیری میں 1455 ، منی پورمیں 748، چنڈی گڑھ میں729، میگھالیہ میں524 ، تری پورہ میں485 ، ناگالینڈ میں338 ، سکم میں 240 ، لداخ میں 185 ، جزائر انڈومان نکوبار میں 109، اروناچل پردیش میں 109 ، میزورم میں 34، ، لکشدیپ میں 28 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں چار مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS