پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

0

نئی دہلی:بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں جاری کمی کے درمیان ملک میں پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں بروز پیر کو بھی مسلسل پانچویں دن کم ہوئیں۔ ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول آج 15پیسے سستا ہوکر 73.71روپے فی لیٹر رہ گیا۔ یہ 15نومبر کے بعد سب سے نچلی سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 25پیسے کم ہوکر 21دسمبر کے بعد کی نچلی سطح 66.71روپے فی لیٹر پر آگیا۔ کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت پندرہ پندرہ پیسے کم ہوکر بالترتیب 76.33روپے، 79.32روپے اور 76.56روپے فی لیٹر پر آگئی۔ ڈیزل کی قیمت کولکتہ میں25پیسے کم ہوکر69.07 فی لیٹر رہی جبکہ یہ ممبئی اور چنئی میں یہ 26-26پیسے سستا ہوکر بالترتیب 69.93روپے اور 70.47 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS