Image: India Tv News

نئی دہلی: (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعرات کو مسلسل ساتوئں دن مستحکم رہیں۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق راجدھانی دہلی میں پٹرول 90.40 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 80.73 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
اس سے قبل دونوں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل 15 دن مستحکم رہنے کے بعد تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ 15 اپریل کو ان میں کمی کی تھی۔ اس کے بعد سے دونوں ایندھوں کی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ممبئی، چنئی اور کولکاتا میں بھی پٹرول . ڈیزل کے دام مستحکم رہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ، ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں نافذ کی جاتی ہیں۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔
شہر کا نام پٹرول ڈیزل
دہلی 90.40 80.73
ممبئی 96.83 87.81
چنئی 92.43 85.75
کولکتہ 90.62 83.61

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS