دی پرنٹ ہندی کی ایڈیٹر رینو اگل کا انتقال

0

نئی دہلی : (یو این آئی) دارالحکومت میں سڑک حادثے میں زخمی ہونے والی ایک مشہور صحافی اور دی پرنٹ ہندی کی ایڈیٹر رینو اگل کا کل رات علاج کے دوران اسپتال میں انتقال ہوگیا۔
محترمہ اگل کو اس ماہ کے شروع میں ایک حادثہ کا شکار ہوئی تھیں اور ان کے سر میں شدید چوٹیں آئیں تھیں جس کے بعد انہیں دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ان کے انتقال سے صحافت کی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ انڈین پریس کلب ، ویمنز پریس کلب ، مختلف صحافی تنظیموں نے ان کے انتقال پر رنج کا اظہار کیا ہے۔
دہلی یونیورسٹی کے مرانڈا ہاؤس کالج سے گریجویٹ کرنے کے بعد انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) سے تعلیم حاصل کرنے والی محترمہ اگل خبررساں ایجنسی یونیوارتا اور فائننشیل ایکسپریس میں کام کرنے کے بعد 1996 میں برٹش براڈ کاسٹنگ سروس (بی بی سی) کی ہندی سروس میں بطور پروڈیوسر شمولیت اختیار کی اور جلد ہی انہوں نے ایک بااثر شناخت قائم کرلی۔ بی بی سی کے بعد انہوں نے پینگوئن انڈیا اور جگرناٹ پبلشنگ گروپس میں ہندی کے ایڈیٹر کی حیثیت سے کام کیا۔ اس وقت وہ ویب سائٹ دی پرنٹ کے ہندی ورژن کی ایڈیٹر تھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS