پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 17ویں دن بھی مستحکم رہیں۔ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اورمال ڈھلائی چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں الگ الگ ہیں۔
25 مئی کو عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی۔
بین الاقوامی بازار میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.12 فیصد بڑھ کر 120.72ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 119.67 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-
میٹرو شہر…………پٹرول…………ڈیزل
……………………(روپے فی لیٹر)
دہلی………….96.72..89.62
ممبئی …………111.35…….97.28
کولکتہ ……106.03..92.76
چنئی………….102.63…….94.24