کانپور تشدد: تبادلے سے پہلے ڈی ایم نے کہا تشدد کرنے والے کے ٹھکانوں پر چلے گا بلڈوزر

0

نئی دہلی (ایجنسی) : یوپی کے کانپور میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے بیچ ہوئے تشدد کے معاملے میں وہاں کے ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ نیہا شرما اپنے تبادلے سے پہلے کس طرح کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے غیر ٹھکانوں پر بلڈوزر چلے گا۔ شرما نے میڈیا سے کہا تھا کہ کانپور ڈیلپمنٹ اتھارٹی کے (کے ڈی اے ) اپنی کارروائی کو انجام دے رہا ہے۔ لگاتار کے ڈی اے نے چمن گنج اور بےکن گنج میں پہلے بھی ایکشن لیاہے۔ اس پر واردات (تشدد) کے بعد کے ڈی اے منصوبہ کے ساتھ پروگرام بنا کر کارروائی کرے گا۔ جو بھی قصور وار ہونگے ان کے خلاف قانونی طور پر جو کارروائی کی جائے گی ان کو عمل میں لایا جائے گا۔ جہاں سے پتھر بازی کی گئی تھی۔ وہاں پر تقریبا 150عمارتوں کی ایک لسٹ تیار کی گئی ہے۔ان کے اس بیان کے بعد شہر میں سیاسی طور پر بھونچال سا آگیا ہے۔ شہر کے قاضی مولانا عبدل قدوس ہادی نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو لوگ کفن باندھ کر نکلنے لگیں گے۔ یہاں تو ایک طرح سے صبر کی انتہا ہے۔ قاضی جی کے مطابق اگر اس کے قدم اٹھائیں گئے تو پھر سر پر کفن باندھ کر لوگ میدان میں نکل پڑیں گے۔ ہم زیادہ دن انتظار نہیں کر پائیں گے۔ زیادتی اور صبر کی انتہا ہورہی ہے اگر یہیں ہونا ہو تو پھر ٹھیک ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS