ٹی وی چینل نام نہاد مولاناکو بحث میں بٹھانے سے گریز کریں :عاطف رشید

0

اپنی ٹی آر پی کے چکر میں ملک میں زہر گھلوا رہے ہیں چینل
نئی دہلی(ایس این بی ) :ملک میں وقتاً فوقتاً رونما ہونے والے غیر معمولی واقعات کو بھی ٹی وی چینلوں پر بڑا پیش کرکے دکھانے کا چلن پچھلے کچھ سالوں سے کچھ زیادہ ہی بڑھ گیا ہے ۔ بہت سے چینلوں کے اینکر خود ہی ایشواٹھاتے ہیں ،خود ہی وکیل بن کر پیروی کرتے ہیں اور خود ہی جج بن کر فیصلہ کرنے میں بھی گریز نہیں کر رہے ہیں جبکہ یہ سب ہمارے ملک کی سیکورٹی ایجنسیوں اور عدالتوں کا کام ہے ۔یہی نہیں ایسے بھی بہت سے چینل ہیں جوکسی بھی واقعے کے پیش آنے پر ایک خاص مذہب جوڑ کر اس کمیونٹی کے لوگوں کو ہی ذمہ دار ٹھہرانا شروع کر دیتے ہیں ۔ ان چینلوں کے تعلق سے متعلقہ وزارت کی گائڈ لائن پر عمل کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے سے روکنے کو لے کر کئی سماجی اور ملی تنظیموں نے سپریم کورٹ تک کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے تاکہ ایسے چینلوں پر لگام لگ سکے۔ اسی تناظر میںقومی اقلیتی کمیشن کے سابق وائس چیئر مین اور بی جے پی کے سینئرلیڈر عاطف رشید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میری تمام ٹی وی چینل والوں سے گزارش ہے کہ یہ جو نام نہاد مولانا آپ لوگ روز اپنے چینلوں پر بٹھاتے ہیں جن کو نہ تو اپنے مذہب کی اے بی سی ڈی پتہ ہے نہ ہی دوسرے مذہب کی جانکاری ہے ان سے گریز کیا جائے، کیونکہ یہ مبینہ مولانا بس ٹی وی پر بیٹھ کر بکیتی کرتے ہیں ،ان کو بند کردیجئے ۔عاطف رشید نے ٹوئٹ کرچینلوں کو نصیحت دی کہ آپ اپنی ٹی آر پی کے چکر میں ملک میںزہر گھلوا رہے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS