پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر

0
qz.com

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس سے ایندھن کی قیمتوں کو مسلسل 15ویں دن بھی مستحکم رکھا گیا۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔
25 مئی کو عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.74 فیصد اضافے کے ساتھ 120.61 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.79 فیصد اضافے کے ساتھ 119.81 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:-
شہر…………پیٹرول…………ڈیزل
…………………………..(روپے فی لیٹر)
دہلی………….96.72..89.62
ممبئی …………111.35…….97.28
کولکاتہ ……106.03..92.76
چنئی………….102.63…….94.24

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS