مختار انصاری کی موت پر پپو یادو کا سرکار پر الزام، سماجوادی پارٹی نے تعزیت پپش کی

0
مختار انصاری کی موت پر پپو یادو کا سرکار پر الزام، سماجوادی پارٹی نے تعزیت پپیش کی
مختار انصاری کی موت پر پپو یادو کا سرکار پر الزام، سماجوادی پارٹی نے تعزیت پپیش کی

باندہ: باندہ جیل میں بند مختار انصاری کی دیر رات باندہ اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔ جیل انتظامیہ کے مطابق، وہ روزے رکھ رہے تھے اور فرش پر بیوش ہو کر گر گرے تھے۔ جس کے بعد انہیں ڈاکٹروں کی موجودگی  میں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔

مختار انصاری کے بیٹے اور بھائی افضال انصاری نے جیل میں کھانے میں زہر دینے کی بات کہی تھے۔ اب ان کی موت کے بعد سوال اٹھ رہے ہیں کہ واقعی مختار انصاری کی موت فطری ہے یا ان کا قتل کیا گیا ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما پپو یادو نے ٹویٹ کر مختار انصاری کی موت کو قتل قرار دیا ہے اور قانون کو بالائے طاق رکھنے کی بات کہی ہے۔

وہیں دوسری طرف، سماج وادی پارٹی نے مئو اسمبلی حلقہ سے پانچ بار رکن اسمبلی رہ چکے مختار انصاری کی موت پر انہیں تعزیت پیش کیا ہے۔ اور ان کے گھر والوں کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔

اس کے علاوہ جیسے ہی مختار انصاری کی موت کی خبر پھیلی کہ اترپردیش کے کئی اضلاع میں لوگوں کے درمیان ماتم ہے۔

سوشل میڈیا پر مختار انصاری کی موت کو لے کر سوال اٹھ رہے ہیں اور موت کی اعلی سطحی جانچ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مختار انصاری کا ہوا انتقال، روزے کی حالت میں فرش پر گر پڑے تھے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS