شمالی ویسٹ بینک میں جھڑپ، فلسطینی شہری ہلاک

0

رام اللہ: (یو این آئی/ژنہوا) فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ویسٹ بینک کے شہر قلقیلیہ کے قریب جمعہ کی دیر شب اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک 27 سالہ فلسطینی شہری ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی ویسٹ بینک کے شہر قلقیلیہ کے ازون گاوں میں یحییٰ اوڈوان نامی شخص کی موت ہوگئی۔ اسرائیلی حکام نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ تاہم اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اوڈوان ایک سابق قیدی تھا جو حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا اور علاقے میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے میں ملوث تھا۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اوڈوان کی موت ویسٹ بینک میں اسرائیلی علاقے کے قریب فلسطینی بندوق برداروں کی گولی لگنے سے ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS